اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیامیں جہاں جدیدٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے وہاں پرتیزی آنے کی وجہ سے انسان سے اکثرغلطیاں بھی ہوتی ہیں اسی حوالے سے واٹس ایپ نے ایک نیافیچرمتعارف کرانے والاہے کہ جب واٹس ایپ پر متعلقہ شخص کو میسج بھیجنے کے بجائے غلطی سے کسی دوسرے شخص کو بھیج دیا جائے تو اب وہ اس فیچرکی وجہ سے میسج واپس لیا جاسکے گا۔واٹس عنقریب ایک ایسا فیچر پیش کررہا ہے
جس کے ذریعے بھیجا جانے والا ٹیکسٹ میسج پانچ منٹ کے اندر اندر واپس لیا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر محض اس وقت تک کارآمد ہے جب تک آپ کے پیغام واپس لینے سے پہلے پیغام وصول کرنے والا آپ کا میسج نہ پڑھے۔ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ برس سے ان سینڈ فیچر کی آزمائش جاری ہے جس میں اب ” ایڈٹ “ اور ”ری ووک“ کے آپشن شامل ہوں گے۔ ” ایڈٹ “ کے ذریعے صارفین میسج کا ٹیکسٹ بدل سکتے ہیں