اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کااستعما ل عام ہوگیاہے لیکن کسی بھی شخص کواس وقت کوفت یاپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے جب موبائل فون ، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کی بیٹری ڈاؤن ہو جائے اورفوری طورپران کوری چارج کرنے کےلئے کوئی ذریعہ بھی نہ ہوتوایسی صورتحال میں پریشانی کاخاتمہ کرنےکےلئے ایک ایسی ڈیوائس متعار ف کرائی گئی ہے جوبغیربجلی کےہی موبائل فون ، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کو بغیر بجلی کے ہمیشہ چارج کرسکتی ہے
جبکہ اس ہینڈپاورچارجرکی وجہ سے بیٹری ختم ہونے کی صورت میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اورصارف اپناکام جاری رکھ سکے گا۔یہ ڈیوائس ہاتھ کی مددسے چلتی ہے اورہاتھ گھمانے سے مکینکل توانائی پیداہوتی ہے اورجب ہاتھ حرکت میں آتاہے تواس ڈیوائس میں موجودگائروسکائپ بھی متحرک ہوتی ہے اوریہ مکینکل توانائی الیکٹرک توانائی میں منتقل ہونے کے بعد موبائل فون ، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کی بیٹری کوچارج کردیتی ہے تاہم اس ڈیوائس کی چارجنگ ایک گھنٹے میں ہوتی ہے ۔