ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل کروم پر صارفین انٹرنیٹ کے بغیر بھی یہ ایک کام کر سکتے ہیں ؟؟

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)پاکستان جیسے ممالک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار یا کام نہ کرنا معمول کا حصہ ہے مگر اب کم از کم کروم برائوزر پر آپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی برائوزنگ کرسکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے ویب برائوزر کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے جو کہ انٹرنیٹ سے محروم صارفین کے لیے ویب برائوزنگ کو ممکن بناتے ہیں۔ویسے تو گوگل نے گزشتہ سال کروم میں ویب پیجز ڈائون لوڈ کرنے کا

فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے بغیر انٹرنیٹ کے بھی ان پیجز کو دیکھنا ممکن ہے۔اب اس کی کامیابی دیکھتے ہوئے گوگل نے اس میں مزید نئے اضافے کرتے ہوئے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا ہے۔اس حوالے سے ایک نیا اضافہ ڈائون لوڈ لنک کا ہے جس میں آپ کسی بھی ویب پیج کو برائوزر پر موجود لنک کو کچھ دیر دبا کر سیو کرسکیں گے۔کچھ دیر تک لنک کو دبا کر رکھنے پر ڈائون لوڈ لنک کا آپشن سامنے آئے گا جس سے وہ پیج آف لائن دیکھنے کے لیے سیو ہوجائے گا اور اس تک رسائی کسی بھی وقت ممکن ہوگی، جسے جب آپ چاہیں ڈیلیٹ بھی کرسکیں گے۔اسی طرح آپ کو ویب سائٹ اوپن کرتے ہیں مگر انٹرنیٹ کام نہیں کرتا تو ایک ڈائنا سور بنا آجاتا ہے۔اس کے نیچے آپ کو ڈائون لوڈ پیج لیٹر کا آپشن یا بٹن نظر آئے گا جو کہ اس پیج کو آن لائن ہوتے ہی محفوظ کر دے گا۔اس محفوظ ہونے والے ویب پیج تک جانا بھی کافی آسان ہے، آپ کو بس کروم پر ایک نیا ٹیب اوپن کرکے ڈائون لوڈز کو اسکرول کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…