لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک انتظامیہ نے اعتراف کیاہے کہ برطانیہ کے انتخابات سے قبل لاکھوں جعلی اکائونٹس کوبلاک کردیاگیاتھا ۔فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام میں برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران جعلی اورگھٹیاالزامات کوروکنے کےلئے اٹھایاگیا تھا۔
فیس بک انتظامیہ کاکہناہے کہ اب ہم دنیابھرمیں جعلی خبروں کی روک تھام کےلئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ صارفین کوکسی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے اوراس کےلئے ایک آگہی مہم بھی شروع کی جائے گی ۔فیس بک انتظامیہ کاکہناہے کہ جعلی اکائونٹس کاخاتمہ اولین ترجیح ہے اور جلدہی مہم شروع کی جارہی ہے ۔