منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آتش فشاں پہاڑ کی گرمی سے بجلی بنانے کی کوشش

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئس لینڈ پوری دنیا میں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کرنے والا ایک اہم ملک ہے لیکن اب وہاں آتش فشاں پہاڑ کی گرمی سے بھی بجلی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ماہرین نے پانچ کلومیٹر تک گہرائی میں برما کاری کی ہے

اندر موجود غیر معمولی حرارت کو استعمال کرکے اس سے بجلی بنائی جا سکے۔ اس عمل کو جیوتھرمل انرجی کہا جاتا ہے جس میں زمین کے اندر قدرتی طور پر موجود حرارت کو استعمال کرکے اسے گھروں کو ٹھنڈا یا گرم رکھنے یا پھر بجلی بنانے کا کام لیا جا سکتا ہے۔اب یہاں ایک جیوتھرمل پاور پلانٹ تعمیر کیا گیا ہے جسے ریک ہانس کا نام دیا گیا ہے اور علاقے کا نام تھور ہے جو گرج چمک اور بجلی کے دیوتا کے نام سے مشہور ہے۔ فی الحال آئس لینڈ اپنی بجلی کی 25 فیصد ضروریات جیوتھرمل ذرائع سے پیدا کررہا ہے۔خیال رہے کہ انتہائی گرم زمین میں 5 کلومیٹر اندر تک کھدائی کوئی آسان عمل نہیں۔ یہ پروجیکٹ گزشتہ سال اگست میں شروع کیا گیا تھا اور اب 8 ماہ بعد مکمل ہوا ہے۔ اس گہرائی میں گرم پانی نہ ہی مائع ہے اور نہ ہی گیس بلکہ اسے ’’سپر ہیٹڈ واٹر‘‘ کہا گیا ہے۔ اس طرح کسی گیس اور تیل کے کنویں کے مقابلے میں 5 سے 10 گنا زائد توانائی حاصل ہوسکے گی۔تھور کا آتش فشاں آخری مرتبہ 700 سال قبل جاگا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…