جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوگل نے تبدیلی کر کے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس کو خطرے میں ڈال دیا

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو کسی جاننے والے کے ای میل ایڈریس سے غیر متوقع طور پر گوگل ڈاکس شیئرنگ لنک آئے تو اسے سوچ سمجھ کر کھولیے گا، بہتر ہے کہ پہلے ای میل بھیجنے والے سے پوچھ لیں کہ کیا اس نے واقعی ہی ای میل بھیجی ہے یا یہ پشنگ اٹیک ہے۔ آج کل گوگل ڈاکس ایک انتہائی پیچیدہ پشنگ اٹیک کی زد میں ہے

صارفین بہت آسانی سے اس کا شکار بن رہے ہیں۔ اس اٹیک میں صارفین کو ایک ای میل ملتی ہے جس میں اْن کے ساتھ گوگل ڈاکس شیئر کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس پر کلک کرنے سے صارفین اصل گوگل اکاؤنٹ سلیکشن سکرین پہنچ جاتے ہیں۔ جہاں کوئی اکاؤنٹ منتخب کرنے کے بعد گوگل ڈاکس صارفین سے پرمیشن مانگنیلگتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اصل گوگل ڈاکس نہیں ہوگا۔ اصل گوگل ڈاکس پر صارفین سے کسی قسم کی اجازت طلب نہیں کی جاتی۔اس کے بعد اس طرح کی ای میل آپ کی طرف سے آپ کے تمام رابطوں پر چلی جاتی ہے۔یہ اٹیک دوہری تصدیق اور لاگ ان الرٹ کو بائی پاس کر دیتاہے کیونکہ صارف اس سے پہلے حملہ آور کو مکمل اجازت دے چکا ہوتا ہے۔ اس سے اٹیکر آپ کے پاس ورڈز تک رسائی حاصل کر کے دوسری سروسز بھی ہیک کر سکتا ہے۔اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ اس طرح کے اٹیک کا شکار ہوئے ہیں تو یہاں کلک کر کے مشکوک ایپس کی پرمیشنز کو ختم کر سکتیہیں۔ گوگل کے صارفین مزید سیکورٹی چیک اپ کے لیے یہاں کلک کریں۔ گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جعلی ایپ کی آئی ڈی کو ڈس ایبل کر کے ا س پشنک اٹیک کو بلاک کر دیا ہے۔ تاہم اس سے پہلے یہ ای میل لاکھوں صارفین تک پھیل چکی ہے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…