پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک نے 700مقامات پر تیز ترین سستاانٹرنیٹ متعارف کردیا، وہ مقامات کونسے ہیں ؟لسٹ جاری

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) فیس بک نے مختلف بھارتی کمپنیوں کے اشتراک سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے 700 مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کردی۔فیس بک نے بھارت میں سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا وعدہ گزشتہ برس کیا تھا،

جسے پہلے مرحلے میں محدود ریاستوں کے منتخب علاقوں میں شروع کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کے تحت فیس بک فوری طور پر بھارت کے 20 ہزار مقامات پر سستی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے کروڑوں شہری آن لائن ہوجائیں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق ایکسپریس وائی فائی نامی اس منصوبے کو فیس بک نے ایئرٹیل سمیت دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے شروع کیا۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کو ریاست اتراکھنڈ، راجستھان، گجرات اور میگھالیہ کے 700 مقامات پر مختلف کمپنیوں کی شراکت داری سے شروع کیا گیا۔منصوبے کو 20 ہزار مقامات تک بڑھایا جائے گاایکسپریس وائی فائی منصوبے کے تحت شہریوں کو کم دام پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی، صارف قریبی دکان یا فرنچائز سے رجسٹریشن کے بعد یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔اس منصوبے کے تحت تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے والے صارف کو یومیہ صرف 10 بھارتی روپے خرچ کرنا پڑیں گے، اس انٹرنیٹ کی رفتار 10 ایم بی پی ایس ہوگی، جو وائی فائی کے ذریعے تیز ترین رفتار سمجھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ فیس بک کا ایکسپریس وائی فائی انٹرنیٹ کا منصوبہ بھارت سے قبل دیگر 4 ممالک میں جاری تھا، ہندوستان یہ سہولت حاصل کرنے والا پانچواں اور اب تک کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔اس سے قبل یہ منصوبہ ک، تنزانیہ، نائیجیریا اورانڈونیشیا میں شروع کیا گیا

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…