اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس کئی گھنٹوں تک معطل ،سروس معطلی کی وجہ جاننے کیلئے ماہرین سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہو چکی ہے تاہم سروس کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ واٹس ایپ ترجمان نے سروس کی معطلی پر دنیا بھر میں اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک وقتی خلل تھا جسے دور
کردیا گیا ہے لیکن ترجمان نے سروس کی معطلی بارے نہیں بتایا کہ اس کی وجہ کیا تھی جس کی وجہ سے معاملہ مزید پراسراریت اختیار کر گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہندوستان، کینیڈا، امریکہ اور برازیل کے کچھ علاقوں میں واٹس ایپ سروس تاحال معطل ہے۔ اس حوالے سے ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں تاکہ واٹس ایپ سروس کی معطلی کی وجہ جانی جا سکتے کہ آیا یہ ہیکرز کا حملہ تھا یا واقعی کوئی تکنیکی خرابی رونما ہوئی ہے۔