بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے دنیا کی پہلی کوانٹم کمپیوٹر مشین تیار کر لی، مشین روایتی کمپیوٹرز سے بہت آگے ہے، مشین کے ماڈل کا یمپلنگ ریٹ عالمی سطح کے دیگر نمونوں کی نسبت کم سے کم چو بیس ہزار گنا تیز رفتار ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی کوانٹم کمپیوٹر مشین تیار کر لی ہے جو اوائل کے کلا سیکل یا روایتی کمپیوٹرز سے بہت آگے ہے۔اس اقدام سے یہ راہ ہموار ہوئی ہے
کہ کوانٹم کمپیوٹرز اب کلا سیکل کمپیوٹرز کو مات دے سکیں گے۔ چینی سائنسدانوں کی جانب سے شنگھائی انسٹیٹیوٹ فار ایڈ وانسڈ سٹڈیز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کامیابی کا اعلان کیا گیا۔چائنیز اکیڈمی آ ف سائنس سے وابستہ ماہر پان جیان وئی کے مطابق کوانٹم کمیپوٹرز دیگر کلاسیکل کمپیوٹرز کی نسبت مختلف مسائل کو جلد حل کر سکتے ہیں ، انتہائی تیز رفتار کلکولیشن اور سیمولیشن کی بہترین صلاحیتوں سے مزین ہیں۔ پان کے مطابق تجربات سے جو نتائج اخذ کیے گئے ہیں ان کے مطابق چینی ٹیم کے تیار کردہ ماڈل کا سیمپلنگ ریٹ عالمی سطح کے دیگر نمونوں کی نسبت کم سے کم چو بیس ہزار گنا تیز رفتار ہے۔اسی طرح کوانٹم کمیپوٹرز کا نمونہ پہلے الیکٹرونک کمپیوٹر سے دس سے سو گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔