اس لڑکی کو گوگل اپنی شہزادی کہتا ہے، آخر اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو یہ خطاب دے دیا گیا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

2  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سافٹ ویئر کی دنیا میں یہ ایک مسلمہ حقیقت سمجھتی جاتی ہے کہ ’’ہر چیز کو ہیک کیا جاسکتا ہے‘‘ لیکن گوگل کی سافٹ وئیر پراڈکٹس کے متعلق یہ خطرہ نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔

اربوں انٹرنیٹ صارفین گوگل پراڈکٹس کو بے فکری کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، اور اگر اس اعلیٰ ترین معیار کا کریڈٹ کسی ایک فرد کو سب سے زیادہ جاتا ہے تو وہ ’گوگل کی شہزادی‘ پریسا تبریز ہیں، جو گوگل کروم برا?زر کیلئے ہیڈ آف پراڈکٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔پریسا 2007 میں گوگل کا حصہ بنیں۔ ان کی عمر محض 34 سال ہے لیکن وہ عالمی شہرت یافتہ سافٹ ویئر سکیورٹی ایکسپرٹ کی پہچان بناچکی ہیں۔ ان کی ٹیم نے گوگل کروم کی سکیورٹی میں بے شمار خامیاں دریافت کرکے انہیں دور کیا ہے۔ عام طور پر وہ کسی بھی ہیکر سے پہلے ہی خود خامیوں کا پتہ چلالیتی ہیں اور ان کا توڑ بھی کرلیتی ہیں۔ جب 2012ء4 میں جریدے فوربز نے آئی ٹی کی دنیا میں 30 سال سے کم عمر ممتاز ترین 30 شخصیات کی فہرست جاری کی تو ان میں پریسا کا نام بھی شامل تھا۔پریسا کی ٹیم 30 افراد پر مشتمل ہے جو دن رات گوگل پراڈکٹ کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ وہ یو ایس ڈیجیٹل سروس کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس کی نیٹ ورک اور سافٹ ویئر سکیورٹی بہتر بنانے پر بھی کام کرچکی ہیں۔آئی ٹی سکیورٹی میں ان کی غیر معمولی مہارت اور ممتاز مقام کی وجہ سے ہی انہیں گوگل نے ’’ شہزادی ‘‘کا خطاب دیا، جو آئی ٹی کے علاوہ میڈیا کی دنیا میں بھی مشہور ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…