اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیٹ کی دنیا بڑے ادار فیس بک اور گوگل سے ایک شخص نے جعلسازی کرتے ہوئے 20 کروڑ ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔شمالی یورپ کے ملک لیتھوینیا سے تعلق رکھنے والے ایولڈس رماسواسکا نے فیس بک اور گوگل جیسی بڑی کمپنیوں کو اپنے جال میں پھنسا کر دونوں سے فراڈ کیا جبکہ دونوں اداروں سے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم جعلسازی کرکے حاصل کی۔فورچیون
میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سامنے آنے والے اس اسکینڈل میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ فراڈ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو ایشیاء میں ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے ادارے ’کوانٹا‘ کے نام سے متعارف کرایا۔اس کے بعد اُس شخص نے فیس بک اور گوگل کو اس کمپنی کی واجب الادا رقم آن لائن منتقل کرنے کا کہا، جسے گوگل اور فیس بک نے سچ سمجھ کر منتقل بھی کردیا۔