ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیشے کی بوتلوں سے بیٹریاں بنانے کا منصوبہ

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیشے کی بیکار بوتلوں کو بظاہر یہی مصرف نظر آتا ہے کہ انہیں خاص بھٹیوں میں پگھلا کر دوبارہ ان سے خام شیشہ تیار کرلیا جائے لیکن اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ریورسائیڈ ( یو سی آر) کے ماہرین نے

ری سائیکل بوتلوں سے دیرپا بیٹری تیار کی ہے۔لیتھیئم آئن بیٹریاں ہمارے سمارٹ فون سے لے کر کاروں تک کو بجلی فراہم کررہی ہیں۔ روایتی طور پر ان میں لیتھیئم کیتھوڈ اور گریفائٹ اینوڈ استعمال ہوتا ہے لیکن اب بوتلوں کے شیشے سے حاصل شدہ سلیکن سے بھی بیٹری کے اینوڈ بنائے جاسکتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سلیکن گرینائٹ کے مقابلے میں 10 گنا توانائی محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس سے بنے اینوڈ بہت پائیدار ثابت نہیں ہوتے اور جلد ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ سلیکن کو پہلے ہی شکستہ کردیا جائے۔ ماہرین نے شیشے کی بوتلوں کو توڑ کر اس کا باریک سفوف بنایا اس کے بعد سلیکن ڈائی آکسائیڈ کو گرم میگنیشیئم کے ذریعے سلیکن کی نینو ساختوں میں تبدیل کیا گیا اور آخری مرحلے میں ان پر کاربن کی ایک پرت چڑھائی گئی جس سے وہ مزید مضبوط اور زیادہ بجلی جمع کرنے کے قابل ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…