گُوگل ارتھ اب مزید حیرت انگیز جدت کے ساتھ

24  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گوْگل ارتھ نے اپنے اس مشہور سافٹ ویئر میں مزید حیرت انگیز فیچرز کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے اب ا?پ جاپان میں کوبے کی تنگ گھاٹیوں سے گزرتے ہیں یا پھر آسٹریا کی جھیل آچن کا دورہ کرسکتے ہیں جب کہ

360 درجے کے ویوز کو بھی بہترین بنایا گیا ہے۔گوگل ارتھ میں وائیجر ٹیب کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس میں زمین کے متعلق مضامین اور تصاویر شامل ہیں دستاویزی فلم سیریز پلانیٹ ارتھ ٹو کی شوٹنگ کے بعض مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ گوگل اسٹریٹ ویو کو بھی ایک نئے اور انوکھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اگرآپ ایک مرتبہ گوگل ارتھ کا نیا ورڑن دیکھیں گے تو یہاں کئی گھنٹے مصروف رہیں گے۔وائیجر ٹیب کے آپشن میں سیارہ زمین دور سے ایک نیلی گیند کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ پانچ گھروں سے دنیا کو دیکھ سکتے ہیں جن میں ایک برفانی اگلو، دوسرا بدو کا خیمہ، تیسرا ریڈ ہاؤس، چوتھا شرپا ہوم اور پانچواں گھر گرین لینڈ کے روایتی مکان کی طرح ہے۔اس بار گوگل ارتھ میں نیچر اور وائلڈ لائف کے نام سے فطری اور جنگلی حیات کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اس کے لیے دنیا کے مشہور اداروں سے تصاویر اور معلومات جمع کی گئی ہیں جن میں خوبصورت ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ دنیا بھر کے پہاڑ، جزائر، جنگلات اور دیگر مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…