اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے خاتمے کی بے شمار پیشگوئیا ں اب تک منظر عا م پر آچکی ہے اوریہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔سائنسدان عرصے سے موسمیاتی تبدیلیوں کو انسان کیلئے بڑا مسئلہ قرار دیتے آ رہے ہیں اور اب انہوں نے اس حوالے سے انتہائی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ تحقیق کے بعد بتایا کہ ’’انسان کے پاس صرف 10سال کا وقت رہ گیا ہے۔ اگر اس نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے اپنی روش تبدیل نہ کی اور اسی راستے پر چلتا رہا تو دس سال بعد تباہی برپا
ہو جائے گی اور زمین سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’اس وقت عالمی سطح پر 95فیصد توانائی معدنی تیل سے حاصل کی جا رہی ہے۔ اگر ہم دنیا کو بچانا چاہتے ہیں تو یہ شرح 25فیصد سے کم کرنی ہو گی۔ درختوں کی تعداد دنیا میں بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ ہمیں اس میں بھی خاطرخواہ اضافہ کرنا ہوگا۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ ’’ پیرس کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق 194ملکوں نے جو معاہدہ کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد کرنا ہو گا۔‘‘