’’19اپریل ‘‘کیا زمین کی تباہی کا دن ثابت ہو گا یاقدرت کو کچھ اور منظور ہے؟ زمین کی جانب بڑھتے ہوئے دو بڑے خلائی اجسام نے ہلچل مچا دی

18  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی تاریخ پر خلائی اجسام کا گہرا اثر رہا۔حالیہ جدید دور سے پہلے انسان نے آسمان کے ستارے دیکھ کر زمین پر راستے تلاش کرنے کا فن سیکھا جبکہ آج بھی ستاروں سے قسمت کا حال جاننے کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے۔خلا میں پیش آنے والے واقعات انسانی زندگی پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں اور خلا میں پیش آنے والے واقعات پر نظر رکھنے والے

ماہرین فلکیات نے اس بار ایسی خبر دی ہے جو دلچسپی سے خالی نہیں ،ماہرین فلکیات کے مطابق19 اپریل کے روز فلکیات کی دنیا میں دو ایسے واقعات رونما ہونے جا رہے ہیں جو صدیوں بعد ایک بار ہی پیش آتے ہیں، ناسا کے مطابق ایک بڑی خلائی چٹان (سیارچہ) اور ایک دم دار ستارہ زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے۔ ناسا کے مطابق 2014 جے او 25 نامی (سیارچہ) 19 اپریل کو زمین سے محض 18 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گاجسے چھوٹی دوربین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا، اس سیارچے کا حجم تقریباََ 650 میٹر ہے اور یہ لگ بھگ سپین کے ساحل پر موجود پہاڑ جبرالٹر جو کے معروف مسلم سپہ سالار طارق بن زیاد کے نام سے موسوم ہے جسے جبل الطارق بھی کہا جاتا ہے جتنا بڑا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ سیارچہ اب سے چار سو سال قبل زمین کے اتنا نزدیک آیا تھا اور آئندہ 500 سال تک دوبارہ اس کے اس قدر نزدیک آنے کا کوئی امکان نہیں ہےجبکہ ناسا ماہرین کے مطابق 19 اپریل ہی کو پان اسٹارزنامی ایک دمدار ستارہ بھی زمین کے انتہائی قریب سے لیکن محفوظ فاصلے سےگزرے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق صبح کے وقت یہ دونوں خلائی اجسام محض عام دوربین سے بھی دیکھے جا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…