واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ جمعرات کوقتل ہونے والے مشعال خان کوسوشل میڈیاپراس کی ہلاکت پرمذمت کاسلسلہ جاری ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک نے بھی مقتول مشعال خان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔مشعال خان کے قتل کئے
جانے کے واقعےپرسوشل میڈیا پر کافی شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پیغامات میں وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان کے علاوہ کئی افراد نے واقعے کو انسانیت کی تذلیل قرار دیا ہے۔اسی طرح فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مقتول طالب علم مشعال خان کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
مشال خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فیس بک انتظامیہ نے مشال خان کا فیس بک اکاﺅنٹ تمام صارفین کے لئے اوپن کردیا ہے جس میں فیس بک صارفین مشال خان کی تمام سابقہ پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔مشال کے فیس بک آئی ڈی میں واضح طورپر دیکھاجاسکتا ہے کہ اس کے قتل کے بعد اس کے احباب مسلسل اس کی پوسٹس پر کمنٹس کے ذریعے اس کے قتل پر اظہار خیال کررہے ہیں۔