اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کو استعمال کرنے والے آن لائن رقم کی ترسیل کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سوا ارب صارفین کے لیے موبائل فون کی معروف میسجنگ موبائل ایپ واٹس جلد اپنی ایپ میں ایسا فیچر شامل کرے گا جس کے ذریعے دوستوں کو آن لائن رقم بھیجنا ممکن ہوگا۔واٹس ایپ نے اس فیچر کی تیاری کا آغاز کردیا ہے اور یہ یو پی آئی کے ساتھ مل کر
پیش کیا جارہا ہے۔ معروف موبائل ایپانتظامیہ سے اس مقصد کے لیے ویب سائٹ پر ملازمت کا اشتہار بھی جاری کیا ہے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یو پی آئی کی سمجھ رکھنے والے افراد ملازمت کے اہل ہیں اور وہ نوکری کے لیے درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ سروس ابتدائی مراحل میں بھارت میں متعارف کی جائے گی جس کے بعد اسے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔ واٹس ایپ کا اس فیچر رواں سال سامنے لایا جائے گا۔۔