ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خودکشی سے بچانے والا پنکھا تیار

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی سے بیزار افراد خودکشی کے لیے پنکھے سے لٹکنے کا طریقہ استعمال کرتے ہیں جو نہایت پرانا اور آزمودہ ہے، تاہم حال ہی میں ایک شخص نے ایسا پنکھا ایجاد کیا ہے جو خودکشی کرنے والے شخص کی کوشش کو ناکام بنا کر اسے ایک بار پھر زندگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردے گا۔یہ پنکھا شرد آشانی نامی بھارتی شخص نے تیار کیا ہے۔ اس کے بنائے ہوئے پنکھے میں چھت سے لٹکنے

والی راڈ لچکدار ہے جس میں مختلف اسپرنگز کا مکینزم نصب کیا گیا ہے۔جیسے ہی اس راڈ پر دباؤ پڑے گا اس کے اندر موجود اسپرنگ اسے نیچے کردیں گے اور یوں خودکشی کرنے والا شخص زمین پر واپس آگرے گا۔شرد کو اس ایجاد کا خیال اپنی پسندیدہ ماڈل نفیسہ جوزف کی خودکشی کے بعد آیا۔ سنہ 2004 میں بھارت کی مشہور ماڈل اور سابق ملک حسن نفیسہ نے اپنے شوہر کی بے وفائی کے بعد پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔شرد کا کہنا ہے کہ ان کی یہ ایجاد ان لاتعداد بھارتیوں کی جان بچانے میں معاون ثابت ہوگی جو اپنے مسائل کو حل نہیں کر سکتے اور انہیں آسان راستہ موت کا نظر آتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں خودکشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔بھارتی ادارہ شماریات کے مطابق بھارت میں ہر سال 1 لاکھ 30 ہزار افراد خودکشی کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں سے 60 ہزار سے زائد افراد پنکھے سے لٹکنے کا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔شرد کو امید ہے کہ اس کے تیار کیے ہوئے پنکھے کو سرکاری سرپرستی دی جائے گی اور اسے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ میں پھیلایا جائے گا تاکہ خودکشی پر ا?مادہ بے شمار بھارتیوں کی جان بچائی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…