سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ کی پاکستان میں بکنگ شروع

12  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اب پاکستان میں پری آرڈر بکنگ کے لیے دستیاب ہیں۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سام سنگ پاکستان نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کیا۔جو لوگ گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کی اس طرح بکنگ کرانا چاہتے ہیں، انہیں سام سنگ کے منتخب ڈیلرز کے پاس جانا ہوگا اور ایسا آن لائن نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اس کے لیے آپ کو ایک فارم بھرنا ہوگا

جبکہ شناختی کارڈ کی ایک کاپی اور دس ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، اس فون کی قیمت ابھی سامنے تو نہیں آئی مگر گلیکسی ایس ایٹ 86 ہزار روپے تک کا ہوسکتا ہے۔پری آرڈر بکنگ کرانے کی سہولت 27 اپریل تک دستیاب ہیں اور یہ صارفین کو 28 اپریل سے ملنا شروع ہوجائیں گے۔گلیکسی ایس ایٹ 5.8 انچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس 6.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہے مگر انفنٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس ہونے کے باعث یہ دیکھنے میں گلیکسی ایس سیون جتنے ہی لگتے ہیں جبکہ کواڈ ایچ ڈی ریزولویشن یا 2960×1440 ہے۔ان فونز کے کیمروں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے اور اس بار بھی 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایف 1.7 آپرچر موجود ہے جو کہ گلیکسی ایس سیون میں بھی تھا مگر اس بار سام سنگ نے تصاویر کے پراسیس کے طریقے کو بدلا ہے جس کے نتیجے میں فوٹوز کے رنگ پہلے سے کچھ بہتر اور واضح ہوتے ہیں، جبکہ ملٹی فریم پراسیسر شامل کیا گیا ہے تاکہ ایک وقت میں کئی تصاویر کو اکھٹا کرکے پرفیکٹ تصویر لی جاسکے۔اسی طرح آٹھ میگا پکسل فرنٹ کیمروں کو بہتر بنایا گیا اور اسمارٹ آٹو فوکس اور وائیڈ اینگل سیلیفز لینے کے فیچر شامل کیا گیا ہہے اور ہاں تصاویر کو سجانے کے لیے متعدد شوٹنگ موڈز اور آپٹیمائز فلٹرز بھی دیئے گئے ہیں۔سام سنگ نے اسے اپنا طاقتور ترین فون قرار دیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون

835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔گلیکسی نوٹ سیون کے بیٹری پھٹنے کے تجربے کے بعد اس بار بیٹریوں کو کئی سیکیورٹی ٹیسٹ کے بعد استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے، گلیکسی ایس ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔فون کو ان لاک کرنے کے

لیے آئی آر آئی ایس اسکینر دیا گیا ہے یعنی آپ آنکھوں سے ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے، اسی طرح چہرے کی شناخت سے بھی فون کی ہوم اسکرین تک رسائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ روایتی پاس ورڈ اور پیٹرن لاک بھی دیئے گئے ہیں۔گلیکسی ایس سیون کی طرح یہ بھی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ سے بیک پر کیمرے کے برابر میں چلا گیا ہے۔اور پہلی بار سام سنگ کے

ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کو بھی متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق اس کی مدد سے آپ صرف آواز سے ہی اپنے فون سے وہ کام لے سکتے ہیں جو اسکرین کو ٹچ کرنے پر کیا جاتا ہے ایسا فیچر فی الحال دیگر ڈیجیٹل اسسٹنس میں دستیاب نہیں۔گلیکسی ایس ایٹ کے لیے سام سنگ نے ڈیکس نامی خصوصی ڈوک تیار کیا ہے جس پر رکھنے کے لیے بعد آپ اس فون کو بطور ڈیسک ٹاپ اینڈرائیڈ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…