پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جانتے ہیں یہ 13سالہ پاکستانی بچہ کون ہے ؟ گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی کمپنیاں اس سے رابطہ کرنے پر کیوں مجبور ہوئیں ؟

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 13سالہ طاہر نے دنیا کو حیران کردیا، ہیکرز سے بچائو کیلئے گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں معاونت حاصل کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 13سالہ طاہر جو کہ ایتھیکل ہیکرز ہیں اس وقت سائبر سکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے معروف ماہرین کی صف میں شامل ہیں۔

گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کو سائبر سکیورٹی کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے والے طاہر نے یہ رتبہ اپنی محنت اور شوق سے حاصل کیا، طاہر نے چھوٹی عمر میں ہی ہیکنگ سے متعلق یو ٹیوب اور دیگر ویب سائٹس پر موجود بلاگز کا مطالعہ شروع کر دیا تھا جس نے انہیں ہیکنگ کا توڑ نکالنے کا ماہر بنا ڈالا۔ طاہر اس وقت بین الاقوامی آئی ٹی فرمز اور ویب سائٹس کو سائبر سکیورٹی کے حوالے سے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔غیر ملکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے طاہر کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے آئی ٹی انڈسٹری ترقی کرتی جا رہی ہے اسی طرح مزید قابل ہیکرز اور بڑی فرمز سامنے آرہی ہیں جس سے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے ضروریات اور ہیکنگ کا توڑ کرنے والے ماہرین کی مانگ بڑھا دی ہے اور وہ سائبر سکیورٹی کےموجود دائرے کا ایک حصہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…