اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس دنیا میں کوئی چیز بغیر کسی مقصد کے نہیں ہے اور انسان کی جستجواور محنت نے ترقی کی بیشمار منازل طے کی ہیں۔نت نئی ایجادات نے انسان کی زندگی جہاں
بدل دی ہے وہاں ہی اس کی زندگی میں بے انتہا ء سہولیات پیدا کی ہے۔ایسی ہی کچھ حیران کردینے والی ایجاد نے بہت بڑا مسئلہ حل کردیا۔ماہرین کے مطابق اب گلے سڑے ٹماٹروں سے ماھول دوست بجلی بنا کر استعمال کی جاسکتی ہے۔ٹماٹر منڈی تک لے جاتے ہوئے اکثر خراب ہو جاتے ہیں اور ان خراب ٹماٹروں کو پھینکنے کے بجائے ان سے حیاتی الیکٹرکیمیکل سیل بنا کر ماحول دوست بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ گلے سڑے ٹماٹروں کو زمین میں دبایا جائے تو یہ میتھین گیس خارج کرتے ہیں ۔ماہرین کی ٹیم نے جیل والی ایسی بیٹری تیار کی ہے جن میں خردنامئے (مائیکروبس )استعمال کئے گئے ہیں جو بجلی تیار کرتے ہیں۔مائیکروبیل الیکٹرو کیمیکل سیل خراب شدہ ٹماٹروں کو آکسائیڈائز کرتے ہیں اس عمل میں الیکٹران خارج ہوتے ہیں اور اسے فیول سیل میں بھرا جا سکتا ہے۔ٹماٹروں میں پایا جانے والا ایک رنگ لائسوپین بجلی کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔