اسلام آباد( این این آئی )سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار زمین کی ساخت جیسے ایک سیارے کا پتہ لگالیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے G.J 1132 نامی سیارے کا مطالعہ کیا ہے جو زمین سے
1.4گنا بڑا ہے اور 39 نوری سال کے فاصلے پر ہے۔مشاہدات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سرارتھ گیسوں کی ایک بڑی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے جو پانی یا میتھین گیس یا دونوں کا مجموعہ ہے۔