نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے یوٹیوب پرویڈیوزدکھانے اوران کی شیرنگ کےلئے ایک ایسی ایپ پرکام شروع کردیاہے جوانٹرنیٹ کے بغیربھی یوٹیوب کی ویڈیوزکودکھائے گی ۔گوگل کی اس نئی ایپ گوبیٹاورژن کے ابتدائی ٹیسٹ ابھی جاری ہیں ۔گوگل کی طرف سے یہ ایپ تیارکرنے کامقصدایسے علاقوں جہاں پرانٹرنیٹ کی سروس خراب ہویاانٹرنیٹ کی سہولت ہی میسرنہ ہوتوپھربھی یوٹیوب
پرویڈیوزکودیکھاجاسکے گااوران کی شیئرنگ ممکن ہوگی جبکہ صارفین کواس نئی ایپ کاایک فائدہ یہ بھی ہوگاکہ ان کوانٹرنیٹ پرآنے والے اخراجات بھی ادانہیں کرناپڑیں گے ۔گوگل کی طرف سے یہ ایپ سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرائے جانے کی امیدہے کیونکہ بھارت کےکئیعلاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات بہت ہی محدود پیمانے پرہیں اورساتھ ہی پاکستان میں بھی یہ ایپ جلد ہی پیش کئے جانے کاامکان ہے