بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

آزادکشمیرمیں نئی تاریخ رقم،وہ کام مکمل ہوگیا جس کا انتظار عرصے سے کیاجارہاتھا

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (آئی این پی) سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد مقبول احمد نے کہا ہے کہ ایس سی او نے آزاد کشمیر میں 3Gاور4Gسروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے اور بہت جلد یہ سروسز باقاعدہ شروع کردی جائیں گی اس طرح ایس سی او کا عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا ہونے والا ہے ایس سی او دنیاکے چند گنے چنے اداروں میں سے ایک ہے جو صارفین کو بیک وقت لینڈ لائن ڈبلیو ایل ایل ، ڈی ایس ایل اور جی ایس ایم کی سہولیات

فراہم کرتا ہے ‘30مارچ کی رات،ایس سی او نے اپنے پرانے نیٹ ورک سے 3Gاور 4Gنیٹ ورک پر کامیاب منتقلی کی سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) نے آزاد کشمیر کے صارفین کیلئے 3Gاور 4Gٹیکنالوجی کا حامل نیٹ ورک قائم کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔۔اس وقت ایس سی او فخریہ دعویٰ کرسکتا ہے کی اس کے پاس پاکستان کا جدید ترین موبائل نیٹ ورک ہے جو کی صارفین کو جدید ترین موبائل اور ڈیٹا سروسز فراہم کرسکے گا۔ اس کے ساتھ ایس سی او نے اپنے صارفین سے بہتر رابطے اور کسٹمر کئیر کیلئے ایک جدید کال سینٹر بھی قائم کیا ہے۔ سیکٹر ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او ایک حکومتی ادارہ ہے جو کوئی بھی کام حکومتی اجازت اور منظوری سے شروع کرتا ہے ہماری طرف سے3Gاور4Gسروس کے جملہ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے چند روز قبل نیٹ ورک کی کامیاب منتقلی کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان دشوار گزار علاقے ہیں اور یہاں کسی بھی ادارے کیلئے سروسز فراہم کرنا خاصا دشوار کام ہے لیکن ایس سی او نے مشکل ترین حالات میں دشوار گزار علاقوں میں کامیابی کے ساتھ سروسز فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ ایس سی او واحد نیٹ ورک ہے کہ جس کے کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں

اور آپ اپنا بیلنس اپنی مرضی سے استعمال کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے کسی دوسرے ادارے کو کام سے نہیں روکا مظفرآباد میں ہم سے زیادہ دیگر آپریٹر کے ٹاور لگائے ہوئے ہیں ہم انہیں ضرورت کے مطابق سہولیات مہیا کرتے ہیں یہ محض زبانی باتیں اور بے بنیاد الزامات ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…