نیویارک(این این آئی)زندگی کو آسان سے آسان کرنے کے نظرئیے کے تحت جہاں ہر ٹیکنالوجی کمپنی روز کوئی نہ کوئی نیا کارنامہ سر انجام دیتی ہے، وہیں گوگل اس حوالے سے دیگر اداروں سے ایک قدم آگے چلنے کی کوشش کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے صارفین کی بہتری اور فائدے کے لیے جہاں کئی فیچرز متعارف کروائے، وہیں اب اس نے لوگوں کو فٹنس کلب کی گھر بیٹھے بکنگ کرنے کی
سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔گوگل کی جانب سے ریزرو وِد گوگل‘ نامی نیا فیچر حال ہی میں امریکا کے مختلف شہروں میں متعارف کروایا گیا۔اس فیچرز کے ذریعے نیو یارک، لاس اینجلس اور سان فرانسسکو سمیت امریکا کے دیگر شہروں کے عوام مختلف فٹنس کلب کی رکنیت حاصل کر سکیں گے جبکہ مخصوص ایکسرسائز کلاسوں میں داخلہ لینے کا فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔