نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسٹینفورڈ سینٹر میں ہونے والا ڈیزائن چیلنج2017 کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔اس مقابلے میں مختلف امراض سے متعلق بچاؤ ، تحفظ یا ان میں مدد فراہم کرنے والے تیار کردہ آلات پیش کیے گئے۔مقابلے میں امریکی ریاست میساچوٹس کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) نیو یارک کی کارنل یونورسٹی (سی یو) ورجنیا کی ورجینیا ٹیک، یونیورسٹی
آف ساؤ پولو،بیجنگ یونیورسٹی اور خود اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق اس عالمی مقابلے میں تمام ممالک کی ٹیموں نے مختلف امراض سے بچاؤ، تحفظ اور ان میں مدد فراہم کرنے سے متعلق تیار کردہ مختلف آلات پیش کیے ۔پاکستانی طلبہ نے عالمی رینکگ میں اچھی پوزیشن میں شمار ہونے والی تمام یونیورسٹی کی ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے یہ مقابلہ جیت لیا، ٹیم کو نقد انعام سمیت ایوارڈ پیش کیا گیا۔