جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سارے اندازے غلط نکلے، پوری دنیا اب تیاری کرلے، اب تک کی خطرناک ترین پیش گوئی سامنے آ گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا اس وقت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ، ہر آنے والا دن ، سال اور مہینہ اپنے اندر لازماََ کچھ نہ کچھ نیا بدلاو¿ ضرور لا رہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اوسط درجہ حرارت ان کے اندازوں سے کہیں زیادہ رہا، جو کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں خطرناک اضافے کا واضح اشارہ ہے۔

اخبار دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ڈیٹا کے مطابق درجہ حرارت میں ہر سال مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ عالمی ماحول کے لئے بڑھتے ہوئے خطرے کا اشارہ ہے۔ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں بڑھنے والے درجہ حرارت کی وجہ سے پہلے ہی دنیا کے گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ماہرین ماحولیات پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ آئندہ 50 سال کے دوران دنیا کے متعدد ممالک ،بالخصوص ساحلی علاقے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے سمندر برد ہوجائیں گے۔جرمنی کے پورٹس ڈیم انسٹیٹیوٹ آف کلائمیٹ امپیکٹ ریسرچ کے ماہر سٹیفن ریم سٹورف نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ”اب ہم ایک ماحولیاتی ایمرجنسی کا سامنا کررہے ہیں۔“ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج پر قابو پانا ہوگا ورنہ ہم اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں تباہ کرلیں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…