جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ہواوے نے اپنی نئی جدید ڈیوائس ہواوے پی ٹین کیلئے پری بکنگ آرڈرز وصول کرنا شروع کردیئے

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

لاہور (ا ین این آئی)ہواوے نے اپنی نئی جدید ڈیوائس ہواوے پی ٹین کیلئے پری بکنگ آرڈرز وصول کرنا شروع کردیئے ۔ہواوے پی ٹین تین دیدہ زیب رنگوں پرسٹیج گولڈ،ڈزلنگ بلیواور گریفٹ بلیک میں دستیاب ہے ،ہواوے پی ٹین کی پری بکنگ ہواوے کے تمام برانڈ آؤٹ لیٹ سے کی جاسکے گی جبکہ ہواوے پی ٹین کی پری بکنگ کے ساتھ صارفین مفت ہواوے گوڈیز بھی حاصل کرسکیں گے۔ہواوے پی ٹین پر کشش ہارڈ ویئر

اور جدید ایڈوانس سافٹ ویئر سے مزین ہے ،ہواوے پی ٹین میں پہلی بار ہائپر ڈائمنڈ کٹ فنشنگ متعارف کرایا گیا ہے،ہواوے پی ٹین پہلا اسمارٹ فون ہے جس کا فرنٹ کیمرہ لیسیا لینس سے لیس ہے ،اسکا فرنٹ کیمرہ بہترین تصاویر بنانے کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے اور اس کیمرے سے ایسی عمدہ تصاویر بنائی جاسکتی ہیں جو کہ صرف ڈی ایس ایل آر کیمرے سے بنائی جاسکتی ہیں۔ہواوے پی ٹین کی پری بکنگ کرانے والے پہلے تین سو صارفین کو خصوصی گفٹ باکس دیئے جائینگے جس میں خاص طور پر اے ون ہیلتھ بینڈ بھی شامل ہے،پری بکنگ والے دیگر آرڈرز کو ہواوے کی جانب سے لمیٹڈ ایڈیشن ہواوے برانڈ گفٹ باکس دیئے جائینگے،ہواوے پی ٹین کے ساتھ ایک سالہ وارنٹی اور ایک سال کیلئے ہواوے کیئر پلس پیکیج بھی دیا جارہا ہے،اس پیکیج میں حادثاتی ریپئر سروس کے ساتھ ساتھ پوسٹل ریپئر سروس بھی فراہم کی جائیگی،یہ بہترین اسمارٹ فون پاکستان میں محض 59999روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ زونگ کی مفت فور جی سم اور12جی بی کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جائیگا،پاکستان بھر میں ہواوے کے صارفین یکم اپریل سے پی ٹین کی پری بکنگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے،ہواوے پی ٹین طاقتور kirin960پروسیسر اورEMUI5.Iسے لیس ہے ،ہواوے کو امید ہے کہ پاکستان میں پی ٹین کی پری بکنگ کا زبردست رسپانس ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…