منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اپریل فول پر گوگل کا صارفین کیلئے تحفہ

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر سال یکم اپریل کو گوگل کی جانب سے اپریل فول کے حوال سے کچھ نیا کیا جاتا ہے اور اس بار گوگل میپس کو پرانے کلاسیک گیم پیک مین میں تبدیل کیا جارہا ہے۔اگر آپ پرانے کلاسیک گیم پیک مین کھیلنے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب گوگل میپ پر بھی آپ آج اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گیم کو آپ کسی علاقے کا محل وقوع جاننے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔بس گوگل میپ کی

ویب سائٹ پر جائیں اور بائیں جانب نیچے دیکھیں وہاں آپ کو ایک چھوٹے باکس میں پیک مین کی تصویر نظر آجائے گی اس پر کلک کردیں۔گوگل نے اسے اپنے نقشوں کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن پر متعارف کرایا ہے۔جب آپ پیک مین کی تصویر پر کلک کریں گے تو نقشہ تو برقرار رہے گا مگر وہ پیک مین کا میدان بن جائے گا اور اسے وہاں کھیلنا زیادہ بہتر رہے گا جہاں بہت زیادہ گلیاں ہوں تاکہ ‘ولن سے بچنے کے زیادہ مواقع اور زیادہ سے زیادہ دانے پکڑنے کا موقع مل سکے۔یہ اقدام گوگل نے 2015 میں بھی اٹھایا تھا مگر اس بار یہ موجودہ لوکیشن کو گیم لیول میں تبدیل نہیں کرے گا بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے کو گیم میں بدل دیا جائے گا۔گیم میں دانے کھانے والے پیک مین کے لیے 5 زندگیاں (لائف) دی جائیں گی۔لیکن اگر آپ گوگل میپس میں اپنی موجودہ لوکیشن کو گیم میں بدلنا چاہیں تو یہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں ممکن ہے موبائل ایپ میں نہیں۔ویسے تو گوگل کی جانب سے ہر بار اپریل فول کے موقع پر کچھ نیا کیا جاتا ہے مگر اس بار لگتا ہے کہ وہ پچھلے سال کی شرمندگی سے بچنے کے لیے پرانے تجربے پر ہی اکتفا کررہا ہے۔گزشتہ سال گوگل نے جی میل میں ریپلائی بٹن کے برابر میں سینڈ پلس مائیک ڈراپ بٹن کا اضافہ کردیا تھا۔اپنی ای میل کے ریپلائی کے ساتھ اسے استعمال کرنے پر ایک جی آئی ایف کا اضافہ ہوجاتا جس میں ایک کارٹون مائیک گراتا ہوا نظر آتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…