لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موٹرسائیکل سواروں کےلئےجدیدہیلمٹ تیارکرلیاگیاہے تاہم ابھی تک اس کوفروخت کے لئے پیش نہیں کیاگیاہے ۔پاکستا ن میں موٹرسائیکل پرسوارافراد کےلئے اس جدید ترین ہیلمٹ میں سگنلز،مائیکروفون اورجی اپی ایس ٹریکنگ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے تاکہ حادثات کم سے کم ہوسکیں ۔یہ ہیلمٹ ایک پاکستانی ہارڈویئرکمپنی نے تیارکیاگیاہے ۔اس جدید ترین بلو ٹوتھ موجود ہونے سے کوئی
بھی موٹرسائیکل پرسوار موبائل فون پر موصول ہونے والی کالز کو باسانی ریسیو کر کے بات کر سکتا ہے اور مائیکروفون سے میوزک کالطف بھی اٹھاسکتاہے اورکسی بھی حادثے کے کی صورت میں اس ہیلمٹ میں موجودجی پی ایس میں موجود نمبروں پرفوری طورپراطلاع کرتاہے۔اس ہیلی نامی اس ہیلمٹ کو تاحال باقاعدی طور پر لانچ نہیں کیا گیا جس کی بڑی وجہ اس کی قیمت کاتعین ہوناباقی ہے