پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل کا جی چیٹ ختم کرکے نئی ایپ لانے کا اعلان

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرچ انجن اور ویب سروس کی مشہور کمپنی گُوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں گُوگل ٹاک یا جی چیٹ اور اس کی ایپ کو بند کردیا جائے۔گوگل کی جانب سے گُوگل ٹاک یا جی چیٹ اور اس کی ایپ کو بند کرنے کے بعد اسے استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین اس کی جگہ قدرے کم استعمال ہونے والی ایپلی کیشن

گُوگل ہینگ آؤٹ استعمال کرسکیں گے۔اس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی ہے کہ گُوگل اپنی بعض ایپلی کیشن اور سہولیات میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے۔ اس سال 26 جون سے جی میل چیٹ یا جی چیٹ کے نام سے مشہور سروس اور فون ایپ دونوں بند ہوجائیں گی اور اس کی جگہ گُوگل ہینڈ آؤٹ استعمال کی جاسکے گی جو چار سال قبل متعارف کرائی گئی تھی۔ جی چیٹ 2005 میں پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھی۔گُوگل نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ وہ میسجنگ اور چیٹنگ کے لیے ایکس ایم پی پی پر بھی اپنا انحصار ختم کررہا ہے اور اس کی وجہ کچھ بھی ہو اصل بات یہ ہے کہ اب آپ گوگل ہینگ آؤٹ کی عادت اختیار کرلیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 75 لاکھ سے زائد افراد جی چیٹ کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔گوگل وائس کا آپشن بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ گُوگل نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں تمام صارفین کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…