اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے آخرکارنئی تبدیلی لاکراپنے صارفین کوحیران کردیاہے ۔فیس بک نے کئ ماہ کی آزمائش کے بعد سنیپ چیٹ کی نقل کو اپنی مرکزی ایپ کے فرنٹ پر پیش کیاہے جس میں نہ صرف فیس بک کے نئے کیمرے کا فیچر کو رکھا گیا ہے بلکہ فیس بک نے سنیپ چیٹ جیسا نیا فیس بک کیمرہ، سٹوریز اور ڈائریکٹ نیا کیمرہ ایپ کے اوپر بائیں کونے میں موجود ہے جس سے آپ تصاویر اور ویڈیوز کو
فلٹر کرسکتے ہیں جبکہ فیس بک سٹوریزآپ کواب نیوزفیڈکے اوپرسے نظرآئیں گی ۔اسی طرح ڈائریکٹ کے ذریعے شیئر کی جانب والی تصویروں اور ویڈیوز دیکھے جانے کے بعد ازخود ڈیلیٹ ہوجائے گی جبکہ ایک بارری پلے ہوسکی گی ۔ابھی تک فیس بک ان اسٹوریزکواشتہارات کےلئے استعما ل نہیں کررہی ہے تاکہ صارفین اس تبدیلی کوسمجھ سکیں ۔فیس بک صارفین اس تبدیل کوایک بڑی تبدیل قراردے رہے ہیں