بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

سام سنگ کا حیرت انگیزاقدام،پرانا فون پھر مارکیٹ میں آرہاہے،صارفین کو سرپرائز دینے کی تیاریاں مکمل

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) سام سنگ نے تجدیدشدہ گلیکسی نوٹ S7فروخت کرنے کافیصلہ کیاہے ۔سام سنگ الیکڑانکس نے گزشتہ ر وزیہ اعلان کیاہے کہ وہ ایک بارپھرگلیکسی نوٹ S7متعارف کرائے گی جوکہ اس نے بیٹری پھٹنے کے واقعات کے بعد مارکیٹ سے واپس اٹھالئے تھے ۔سام سنگ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ تجدید شدہ گلیکسی نوٹ S7کوکون سی مارکیٹوں میں فروخت کےلئے پیش کیاجائے گااس کے

بارے میں ابھی کمپنی کے اعلی حکام نے فیصلہ کرناہے ۔ترجمان کے مطابق کمپنی نے ابھی فیصلہ کرناہے ان تجدید شدہ ٹچ فونزکوکن فیچرزکے ساتھ فروخت کیاجائے گاجبکہ اس فون میں چپس ،کیمرہ اوراس کے رنگ پہلے جیسے گلیکسی نوٹ S7کاپر،گولڈن اورسلورہی رہیں گے ۔سام سنگ فلیگ شپ نوٹ 7ڈیوائس کوایک بڑاجھٹکااس وقت لگاتھاجب اس کی بیٹریاں پھٹنے کے واقعات پیش آئے اورجنوبی کوریاکے بنے ہوئے 2.5ملین فونزمارکیٹ سے اٹھالئے گئے تھے جس سے کمپنی کوبڑانقصان پہنچاتھا۔اطلاعات کے مطابق سام سنگ کا یہ سمارٹ فون منظر عام پر آنے ہی والا ہے اور اس کی قیمت کیاہوگی اب حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا ۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی نوٹ S7 ،اس سیریز کے تمام فونز میں سے سستا ترین ہوگا۔ کمپنی کو اپنے گزشتہ سمارٹ فون ماڈلز کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا رہا ہے لہٰذا یہ انکشاف درست دکھائی دیتا ہے کہ نئے فون کی قیمت غیرمتوقع حد تک کم ہوگی۔ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی نوٹ S7 ،اس سیریز کے تمام فونز میں سے سستا ترین ہوگا۔ کمپنی کو اپنے گزشتہ سمارٹ فون ماڈلز کی فروخت کے اہداف حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا رہا ہے لہٰذا یہ انکشاف درست دکھائی دیتا ہے کہ نئے فون کی قیمت غیرمتوقع حد تک کم ہوگی۔  تاہم ماہرین کاکہناہے کہ کمپنی کواب کی بارکوالٹی کودیکھناہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…