ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دو خلابازوں کی 6 گھنٹے تک خلا میں چہل قدمی

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ’’ناسا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو خلاباز جن میں ایک کا تعلق امریکہ اور دوسرے کا فرانس سے ہے زمین کے مدار میںموجود خلائیاسٹیشن

سے باہر نکل کر چھ گھنٹوں تک خلا میں تیرتے رہے تاکہ اسٹیشن کی مطلوبہ دیکھ بھال اور مرمت کا کام کر سکیں۔امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق یہ مشن امریکی خلاباز شائن کیمبروگ اور ان کے ساتھی ٹوما باسکے سر انجام دے رہے ہیں۔ دونوں افراد گرینچ کے وقت کے مطابق 12 بجے خلائی اسٹیشن سے باہر آئے اور چھ گھنٹوں تک اپنے کام میں مصروف رہے۔ دونوں خلابازوں نے اسٹیشن پر نئے لانچر کی تنصیب کی تاکہ انسانوں کو لانے والی خلائی گاڑیاں اسٹیشن سے متصل ہو سکیں۔توقع ہے کہ آئندہ برس کے آغاز سے یہ سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ یہ خلائی گاڑیاں ہر 90 منٹ کے اندر زمین کے گرد ایک چکر پورا کریں گی۔ اس طرح اس میں موجود خلابازوں کے سامنے آفتاب کے طلوع اور غروب کا منظر کئی مرتبہ آئے گا۔ 1998 میں زمین کے مدار میں مذکورہ خلائی اسٹیشن کے پہنچنے کے بعد سے اسٹیشن کے باہر سر انجام دینے والا یہ مشن نمبر 169 ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…