بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

ناسا نے سورج کی نایاب اور بے داغ تصویر جاری کردی

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناسا نے اپنی ایک دوربین سے سورج کی انوکھی تصویر لی ہے جس میں زرد ٹکیہ کی مانند سورج بے داغ دکھائی دے رہا ہے۔اگرچہ سورج کو براہِ راست دیکھنا اندھے پن کو دعوت دینا ہے لیکن اگر اسے فلٹر کے ذریعے دیکھا جائے تب بھی اس کی سطح بے داغ دکھائی نہیں دیتی اور اس پر کچھ نقطے ضرور دکھائی دیتے ہیں۔

سورج پر مقناطیسی سرگرمیوں اور درجہ حرارت میں کمی بیشی سے داغ بنتے رہتے ہیں جنہیں ’’سن اسپاٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔سورج کی سطح پر مقناطیسی میدان کی لہریں ایک جتھے کی سورج میں سفر کرتی ہیں جنہیں ’’پورز‘‘ کہا جاتا ہے۔ جب پورز ایک دوسرے سے ملتی ہیں تو مزید جمع ہوکر وہاں کا درجہ حرارت گرادیتی ہیں یعنی سورج کی سطح کا اوسط درجہ حرارت 5800 کیلون ہوتا ہے جب کہ پورز کے اجتماع کا درجہ حرارت 3800 درجے کیلون تک ہوتا ہے۔ اس طرح قدرے ٹھنڈے علاقے سیاہ دکھائی دیتے ہیں جنہیں سورج کے داغ کہا جاتا ہے۔سورج کے داغ ہمیشہ بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں جب کہ ان کا ایک 11 سالہ چکر بھی مشہور ہے جس میں سن اسپاٹ کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں اور زمین پر بھی اثرانداز ہوتی ہیں۔ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری ( ایس ڈی او) نے 7 مارچ سے لگاتار اگلے 15 روز تک سورج کی ایسی تصاویر لی ہیں جن پر ایک بھی دھبہ دکھائی نہیں دے رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…