جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوروپا کی آبی دنیا میں زندگی کے آثار ڈھونڈنے کے لیے ایک نیا مشن

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دان مشتری کے چاند یوروپا کی آبی دنیا میں زندگی کی دریافت کے لیے ایک بار پھر ایک مشن بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔تو کیا نظام شمشی میں کسی دوسری جگہ پر زندگی کی تلاش کی یہ ہماری بہترین کوشش ہو سکتی ہے؟مشتری کے گرد چکر لگانے والا یوروپا ایک برفیلی دنیا ہے۔ یہ زمین کے چاند

سے قدرے چھوٹا ہے۔ خ?ال کیا جاتا ہے کہ یوروپا کی برفانی سطح کے نیچے موجود مائع پانی میں زندگی کا وجود ہو سکتا ہے۔مشتری کی زبردست کشش ثقل یوروپا میں طاقت ور لہریں پیدا کرتی ہے یہ چاند بار بار پھیلتا ہے اور پھر سکڑ کر اپنی جگہ پر چلا جاتا ہے۔برطانیہ کے سرے میں واقع خلائی تحقیق کے ادارے ‘ملارڈ سپیس سائنس لیبارٹری’ کے پروفیسر اینڈریو کوٹیز کہتے ہیں کہ ‘اس حقیقت سے تو ہم پہلے کے مشن سے ہی واقف ہیں کہ اس کی سطح کے نیچے، خاص طور پرگلیلیو خلائی جہاز کے ذریعے (1990 میں) جو مقناطیسی مشاہدات کیے گئے ان سے پتہ چلا کہ اس کی سطح کے نیچے مائع پانی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں زندگی کے ہونے کا امکان زیادہ لگتا ہے۔یوروپا کا نمکین پانی تقریباً 80 سے 170 کلومیٹر گہرا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کے اندر زمین کے سمندروں میں پائے جانے والے تمام پانی سے بھی دوگنا پانی موجود ہے۔زندگی کے وجود کے لیے پانی کا ہونا

لازمی ہے اور امکان ہے کہ یوروپا کی سمندری دنیا میں زندگی کے لیے دیگر عناصر، جیسے جرثوموں کے لیے کیمائی توانائی وغیرہ بھی اس میں پائی جاتی ہو۔مزید یہ کہ اس سمندر کے مختلف ذرائع سے سطح کے ساتھ روابط کا بھی امکان ہے اس لیے یوروپا کی سطح کی تحقیق سے یہ دریافت کیا جا سکتا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…