جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر فیس بک لائیو چلانے کا طریقہ جانیں

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو فیس بک لائیو آغاز میں صرف اسمارٹ فون صارفین ہی استعمال کرسکتے تھے جس کے ذریعے لوگ اپنے دوستوں اور رشتے داروں سمیت دیگر سے لائیو ویڈیو کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔تاہم اب آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے بھی فیس بک کی لائیو

ویڈیو کو نشر کرسکتے ہیں فیس بک نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا اور بتایا کہ کس طرح ڈیسک ٹاپ پر لائیو ویڈیو کا فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔لیکن یہاں بتاتے چلیں کہ فیس بک لائیو ویڈیوز کو کمپیوٹر پر چلانا اتنا بھی آسان نہیں۔پہلے اپنے برآزر پر فیس بک کی ویب سائٹ اوپن کریں۔پھر اسٹیٹس ٹیکسٹ باکس پر کلک کریں، اس کے نیچے یا اوپر لائیو ویڈیو کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کریں۔اس کے بعد مختصر تعارف سامنے آئے گا جہاں اپنی پرائیویسی سیٹنگز کا انتخاب کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔اس کے بعد Allow پر کلک کرکے فیس بک کو ویب کیم اور مائیکرو فون تک رسائی کی اجازت دیں۔آخر میں گو لائیو پر کلک کریں۔ویسے ڈیسک ٹاپ پر فیس بک لائیو ویڈیو کا فیچر کچھ ماہ پہلے سامنے لایا گیا تھا مگر یہ صرف پیجز کے لیے تھا، تاہم اب عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…