منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کا سب سے سستا آئی پیڈ متعارف

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی نے آج ہر کسی کی ضروریات بن آسان بنا دی ہے اور پہلے کمپیوٹر آیا تو اس کے بعد موبائل آئے پر انسان کی جستجو کا عمل روکا نہیں اورکمپیوٹر کی جگہ ٹیبلٹ نے لے لی جو آپ چلتے بھرتے استعمال کر سکتے ہیں لیکن مشہور و معروف کمپنی

ایپل نے اپنا نیا آئی پیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں کافی سستا بھی ہے۔آئی پیڈ کے نام سے متعارف کرائے جانے والا یہ ٹیبلیٹ 9.7 انچ کی ریٹینا اسکرین کے ساتھ ہے جس میں برائٹ نیس کو بہتر کیا گیا ہے جبکہ یہ پہلے کے مقابلے میں تیز اے نائن پروسیسر سے بھی لیس ہے۔ایپل نے درحقیقت یہ آئی پیڈ ائیر ٹو کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے تاہم اس کا نام اب صرف آئی پیڈ کردیا گیا ہے جبکہ اسکرین کو بھی بڑا کیا گیا ہے۔سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس مقبول ٹیبلیٹ کی قیمت کو بھی کم کیا گیا ہے جس کا 32 جی کا ورژن 320 ڈالرز جبکہ 128 جی بی کا 459 ڈالرز کا ہے۔اس طرح یہ ایپل کی جانب سے متعارف کرایا گیا سب سے سستا ٹیبلیٹ ہے۔یہ ٹیبلیٹ اس وقت متعارف کرایا گیا جب گزشتہ ماہ سام سنگ نے ٹیب ایس تھری پیش کیا تھا جسے رواں ہفتے 600 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ایپل نے اس کے مقابلے میں اپنے ٹیبلیٹ کو نہ صرف سستا بلکہ اسکرین کو بھی بڑا کرکے اس معاملے میں جنوبی کورین کمپنی کو سخت ٹکر دینے کی کوشش کی ہے۔اس ٹیبلیٹ کا رئیر کیمرہ آٹھ میگا پکسلز جبکہ 1.2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔یہ آئی پیڈ 24 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…