اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کمپنی نے ٹریفک جام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو رش میں کھڑی گاڑیوں کے اوپر سے گزر کر آپ کو جلدی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔ماہرین عوام کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لیے مختلف خیالات پیش کرنے کے ساتھ کئی ایجادات بھی کررہے ہیں۔برطانوی کمپنی نے ’’ہم سب‘‘ کے نام سے ایک گاڑی تیار کی ہے جو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے،
گاڑی میں ہائیڈرولک سسٹم نصب کیا ہے۔جدید سہولیات سے آراستہ ہم سب گاڑی میں ایسا سسٹم نصب کیاہے کہ ٹریفک جام میں گاڑی پھنسنے پر اگر ڈرائیور وہ بٹن دبائے گا تو گاڑی اوپر کی جانب اٹھ جائے گی ڈرائیور اسٹیرنگ سے کنٹرول کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریفک جام سے نکال لے گا۔گاڑی میں ایک بٹن نصب کیا ہے جس کو دباتے ہی اندر لگے پائپ باہر نکل آئیں گے اور گاڑی اوپر کی طرف اٹھ جائے کی جس کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہوگا اور یہی گاڑی کو رش سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔