اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نت نئی ایجادات سے انسان روز بروز ترقی کر رہا ہے چوری سے بچانے کیلئے نئے نئے حفاظتی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ اپنی قیمتی اشیاء کو محفوظ رکھا جا سکے۔ایسی ہی نئے طریقے نے اشیاء کی حفاظت میں نیا موڑ آئیگا کیونکہ
وہ دن دور نہیں جب آپ کے ہونٹوں کی حرکت بھی پاس ورڈ کا کام کرے گی ۔ماہرین نے ایسی ٹیکنالوجی وضع کر لی ہے جو کسی صارف کو اس کے ہونٹوں کی حرکت کی بنیاد پر شناخت کر سکتی ہے۔ ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کا پیٹنٹ بھی حاصل کر لیا ہے جسے مارکیٹ میں متعارف کروانے کیلئے اب وہ کسی ادارے کی تلاش میں ہیں۔ ہونٹوں کی حرکت سے شناخت کی ٹیکنالوجی جسے ’’لِپ پاس ورڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، انفرادی تحفظ کے سلسلے میں تازہ اضافہ قرار دی جاسکتی ہے۔