’’چین نے بازی مارلی ‘‘ چینی سائنسدانوں نے انسان کی سب سے بڑی مشکل کا حل دریافت کر لیا

18  مارچ‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی ) چینی سائنسدانوں نے فضائی آلودگی سے خبردار کرنے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے ، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اس طریقہ کی آزمائش کی گئی ہے ، اس طریقے کے ذریعے فضائی آلودگی پیدا ہونے کے صحیح وقت کا اندازہ لگایا جا سکے گا تا کہ وہ انسانی زندگی کیلئے مشکلات پیدا نہ کرسکیں ،ان سائنسدانوں کا تعلق پیکنگ یونیورسٹی کے کالج آف انوائرنمینٹل سائنسز اور انجنیئرنگ سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ فضائی

آلودگی سے خبردار کرنے کے اس نظام کو قومی سطح پر رجسٹرڈ کرایا جائے گا ۔پیکنگ یونیورسٹی پروگرام کے چیف سائنٹسٹ یائو مائو شنگ نے کہا ہے کہ پی ایم 2.5ایک ایسا مادہ ہے جو فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے، چنانچہ انہوں نے خمیر سے ایک ایسا متبادل تیار کیا ہے جو فضائی آلودگی کیخلاف رد عمل ظاہر کرتا ہے، فضائی آلودگی کے نمونے دنیا بھر میں مختلف علاقوں سے حاصل کئے گئے ہیں ۔یائو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خمیر کی کشید پی ایم 2.5کے تجربے کے لئے استعمال کی ، سائنسدانوں نے اس پر اپنے تجربات 1996ء میں مکمل کئے تھے اور اب وہ خمیر سے ایسا مادہ کشید کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو پی ایم 2.5کے خلاف رد عمل ظاہر کرتا ہے جس سے فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔یاد رہے کہ چین کے صوبے بیجنگ ، تیان جن اور ہیبی فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، گذشتہ دنوں چینی وزیر اعظم نے سائنسدانوں پر زور دیا تھا کہ وہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے طریقے تجویز کرے اور حکومت اس مقصد کے لئے مطلوبہ فنڈ فراہم کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…