بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ نے نیا لائف اسٹائل ٹی وی متعارف کرادیا،حیرت انگیز خصوصیات

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )سام سنگ الیکٹرانکس نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ شاندار گلوبل لانچنگ تقریب میں QLED TVsکی نئی سیریز اور فریم متعارف کرادیا ہے ۔سام سنگ نے جدید تخلیقاتی ٹیکنالوجی کے حامل QLED TVsکی نئی سیریز متعارف کراکے ایک بار پھر ثابت کیا کہ جدت اور ٹیکنالوجی میں سام سنگ کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔سام سنگ الیکٹرانکس کے پریذیڈنٹ برائے ویوژل ڈسپلے بزنس HS Kim, کا اس

موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے اپنے صارفین کر ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ جدت،تخلیق اور ٹیکنالوجی میں کوئی سام سنگ کا ہمعصر نہیں ہے ،اسٹیٹ آف آرٹ اسٹائل،اسمارٹ فیچرز اور اعلیٰ پکچر کوالٹی کے باعث یقینی طور پر ہماری یہ نئی سیریز ٹی وی کے جدید دور کا آغاز ثابت ہوگی۔سام سنگ نے نئی ٹی وی سیریز اور فریم کی تعارفی تقریب کیلئے فرانس کے شہر پیرس کا انتخاب کیا جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے ۔ یہ تمام ٹی وی اعلیٰ و معیاری پکچر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ،ان ٹی وی کی تیاری میں استعمال کردہ تخلیقاتی ٹیکنالوجی اور pain points ٹی وی دیکھنے کے تجربے کو دوبا لا کرینگے۔سام سنگ نے QLED TVسیریز کے ان ٹی وی کی تیاری میں پکچر کوالٹی پر خاص توجہ دی ہے ،اس کی زیادہ بہتر کلر پرفارمنس اور DCI-P3 کلر اسپیس تصویر کی کوالٹی کو اور زیادہ بہتر بناتے ہیں،یہ ٹی وی 100فیصد کلر والیم کو رسپانڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور برائٹنس کی کسی بھی سطح پر تمام رنگوں کا اظہار کرسکتے ہیں،مثال کے طور پر ان ٹی وی میں کسی پتے کو مختلف رنگوں میں دیکھا جاسکے گا،سام سنگ نے ان ٹی وی کی تیاری میں new metal Quantum Dot material کا استعمال کیا ہے جو رنگوں کے اظہار کو اور زیادہ بہتر بناتے ہیں،ان ٹی وی میں متعارف کردہ pain points کے حوالے سے سام سنگ کا کہنا ہے کہ ٹی وی صارفین کو

ٹی وی کی تنصیب کیلئےcable clutter, اور پتلی دیواروں کے مسائل کا سامنا تھا ،تاہم ہم نے 2017کی QLED TV کی لائن اپ میں pain points فراہم کرکے اس مسئلے کا بھی حل دیدیا ہے اور یہ ٹی وی شفاف اور انویزیبل کنکشن کیبل کے ذریعے دیگر ڈیوائسز سے منسلک کئے جاسکتے ہیں،سام سنگ نے ان ٹی وی کے ساتھ ساتھ صارفین کو 145Studio Stand146اور 145Gravity Stand146, کے آپشنز بھی فراہم کئے ہیں،

سام سنگ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فریم بھی اپنی مثال آپ ہے اور یہ فریم متعدد کٹیگریز میں100سے زائد آرٹ پیسز میں دستیاب ہے جس میں لینڈ اسکیپ،آرکیٹیکچر،وائلڈ لائف،ایکشن،ڈرائنگ اور دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…