اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون آج دنیا بھر میں ہر انسان کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے ۔اس وجہ سے موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا مسئلہ ایسا ہے جس سے سب پریشان ہے اور اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ انسان کو کوئی بہت ضرورت کال کرنی ہوتی ہے اس ہی وقت موبائل کی بیٹری ختم ہو
جاتی ہے۔جس کا حل اب امریکی انجینئرزنے نینوٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی لچکدار بیٹری تیار کی ہے جسے سپرکیپیسٹر کہا جاسکتا ہے اور اس سے فون کو سیکنڈوں میں چارج کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کی تیارکردہ بیٹری اپنی افادیت ضائع کیے بغیر 30 ہزار مرتبہ چارج ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ان کے سپر کیپیسٹر صرف چند سیکنڈ میں موبائل فون کو چارج کرسکتے ہیں جو ایک ہفتے کے لیے کافی ہوتا ہے۔اس بیٹری کو نینو مٹیریلز سے بنایا گیا ہے جو روایتی بیٹریوں کی جگہ لے سکے گی لیکن یہ بیٹری بہت لمبی چوڑی اور بڑی ہوسکتی ہے۔ تاہم فلوریڈا یونیورسٹی کی ٹیم نے اب نینو مٹیریلز سے دو جہتی (ٹو ڈائمینشنل) کیپیسٹر بنایا ہے جس میں گرافین استعمال کی گئی لیکن اس میں زیادہ فائدہ نہ ملا اور اس کے بعد ٹیم نے ایک نیا کیمیائی طریقہ وضع کیا جس سے موجودہ مٹیریل کو دو جہتی سیٹ اپ میں باآسانی رکھا جاسکتا ہے۔