بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

طوفان آئیں یا پھر سیلاب ؟ ماہرین نے ایسی چیز تیار کر لی جو آپ کو فوری طور پر اطلاع دے گی

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی)برطانیہ کی واروِک یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے ماہرین نے ایسا الگورتھم ایجاد کیا ہے جو سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹوں کو دیکھتے ہوئے کسی ممکنہ طوفان یا سیلاب کی آمد سے قبل از وقت ہی خبردار کرسکتا ہے۔پبلک لائبریری آف سائنس ون نامی آن لائن ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ الگورتھم حالیہ برسوں میں بدلتے ہوئے برطانوی موسم اور اچانک شروع ہوجانے والی

دھواں دار بارشوں اور سیلابوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عام لوگوں کو وقت سے پہلے خبردار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی طوفان یا سیلاب بالکل اچانک ہی نہیں آتا بلکہ پہلے اس کے کچھ ظاہری آثار نمودار ہوتے ہیں جنہیں عام لوگ فوری محسوس کرلیتے ہیں۔ البتہ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ انسانی ردِعمل میں اس حوالے سے کچھ مخصوص الفاظ کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جو موسم کی شدت میں اضافے اور سیلاب یا طوفان آنے سے پہلے کی علامات کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص سوشل میڈیا سے منسلک ہو تو یہی الفاظ اس کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس وغیرہ میں بھی ہوتے ہیں۔برطانوی ماہرین کا وضع کردہ الگورتھم بھی سوشل میڈیا پر ان ہی الفاظ کو تلاش کرتا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کے مقام (لوکیشن) کو ان الفاظ کے استعمال میں اضافے سے مربوط کرکے ازخود یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ فلاں علاقے میں سیلاب یا طوفان آنے سے پہلے کے حالات نمودار ہوچکے ہیں۔ پیش گوئی کے لیے وہ متعلقہ مقام کے لیے محکمہ موسمیات کی جاری کردہ موسمیاتی معلومات سے بھی مدد لیتا ہے جو آج کل تقریبا ہر 10 منٹ کے وقفے سے اپ ڈیٹ کی جاتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…