سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فون کمپنی سام سنگ اپنے پیش کئے گئے موبائل فونزمیں ہرمرتبہ صارفین کی سہولت کےلئے کوئی ناکوئی اہم فیچرمتعارف کراتی ہے اوراب کمپنی نے اعلان کیاہے کہ اپنے موبائل فونزمیں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی کہ ان سمارٹ فونز سے چہرے بھی پہنچانے جاسکیں گے اورسام سنگ کے گلیکسی ایس 8اورگلکیسی ایس 8پلس سمارٹ فونزمیں چہرہ شناسی کے علاوہ آنکھ کی پتلی کی
مددسے صارف کی شناخت ہوسکے گی جبکہ اسی کمپنی کی طرف سے متعارف کرائی گئی فنگرپرنٹس ٹیکنالوجی اب بہت پرانی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سام سنگ اپنےان سمارٹ فونزمیں چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہا ہے تاکہ صارفین کومزید بہترطریقے سے موبائل فونزکی سکییورٹی حاصل ہوسکے۔ ادھرماہرین کاکہناہے کہ کمپنی چہرہ شناسی اورآنکھ کی پتلی کی مددسے موبائل فون کے صارفین کےلئے دونوں ٹیکنالوجیزکوایک ساتھ ہی متعارف کراسکتی ہے ،سام سنگ کے ان موبائل فونزمیں چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے حوالے سے جنوبی کوریاکا ایک معتبراخباربھی اپنی رپورٹ شائع کرچکاہے جس کے مطابق گلیسی ایس 8سمارٹ فون میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی رفتاراتنی زیادہ تیزہوگی کہ صارف کاچہرہ ایک سکینڈکے 100ویں حصے میں بھی پہچاناجاسکے گایعنی جب صارف اپنے گلیکسی ایس 8کواستعمال کرنے کےلئے جونہی اپناچہرہ سامنے لائے گاتواس کاسمارٹ فون ان لاک جبکہ استعمال کے بعد بغیرکسی دیر کے دوبارہ لاک ہوجائےگااورانتظارکی زحمت بھی نہیں اٹھاناپڑے گی ۔ناقدین کااس حوالے سے کہناہے کہ یہ تووقت ہی بتائے گاکہ سام سنگ کے ان موبائل فونزمیں چہرہ شناسی کےلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی فنکرپرٹس کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہوگی یانہیںکیونکہ دنیامیں کئی افراد کے چہرے ملتے جلتے ہیں جبکہ
کئی افرادتوجڑئواں ہوتے ہیں اورساتھ ہم شکل بھی، اس وجہ سے یہ ٹیکنالوجی قیمتی توہوسکتی ہے لیکن فنگرپرنٹس سےزیادہ پائیدارنہیں ؟