اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان اشرف المخلوقات،جستجو کا عنصر اس میں شروع سے موجودہے اور نت نئی ایجادات ہماری سہولیات زندگی میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ٹی وی ،لیپ ٹاپ اور سمارٹ فونز پر ویڈیوز دیکھنے کا زمانہ اب پرانا ہو چکا ہے۔کیونکہ سونی کمپنی کی اب ایک نئی ایجاد نے ان سب کی اہمیت ختم کر دی ہے ۔سونی نے ایسی کنٹیکٹ لینز تیار کرڈالے ہے جو کوئی بھی ویڈیو ریکارڈ کرنے اور بعد ازاں اس چلانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
پہلے تو لینز نظر کی حفاظت کیلئے آنکھوں میں لگائے جاتے تھے لیکن اب سونی نے ان لینز کو حیران کن طور پر ٹی وی سکرین کے متبادل بنا دیا ہے۔ان میں ویڈیو محفوظ کرنے اور چلانے کے علاقہ ’’آٹو فوکس‘‘’’ ایکسپوژر ایڈجسٹمنٹ ‘‘ اور’’زومنگ ‘‘ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ان لینز میں موجود کیمرہ انہیں پہنے شخص کے پلکیں جھپکنے کے ساتھ کام کرتا ہے۔ان لینز کے حوالے سے ایک ایک ویڈیوز جاری کی گئی ہے جسکو ساڈھے پانچ کروڑ صارفین دیکھ چکے ہیں۔