لندن ( این این آئی )فیس بک نے واٹس ایپ سے آمدنی کے حصول کا فیصلہ کیا ہے اور کاروباری ادارے اب براہ راست اس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین سے رابطہ کرسکیں گے، واٹس ایپ نے اپنے نئے بزنس ٹول کی آزمائش شروع کردی ہے اور یہ کمپنی کاروباری اداروں سے صارفین سے رابطہ کرنے کے لیے فیس لے گی جبکہ صارفین کو اسپام پیغامات کے سیلاب کے لیے بھی تیار ہونا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے
مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ سال اپنے صارفین سے ٹوکن فیس لینے کا سلسلہ ختم کردیا تھا جبکہ فیس بک 2014 میں اس ایپ کو خریدنے کے بعد سے اسے آمدنی کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس بزنس چیٹ ٹول سے صارفین کو اپنے بینک سے رابطہ یا فضائی کمپنیوں سے پروازوں کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے گا۔واٹس ایپ نے یہ بزنس ٹول وائے کومبنیٹر کے اشتراک سے متعارف کرایا ہے جس کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے اس ٹیسٹ سے واقف تو نہیں ہیں مگر ہم نے دیکھا ہے جبکہ فیس بک میں اس ایپ کو خریدنے کے بعد سے اسے آمدنی کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس بزنس چیٹ ٹول سے صارفین کو اپنے بینک سے رابطہ یا فضائی کمپنیوں سے پروازوں کے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے گا۔واٹس ایپ نے یہ بزنس ٹول وائے کومبنیٹر کے اشتراک سے متعارف کرایا ہے جس کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ واٹس ایپ کے اس ٹیسٹ سے واقف تو نہیں ہیں مگر ہم نے دیکھا ہےکہ متعدد کمپنیاں اس ٹول کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنا چاہتی ہیں۔ابھی یہ آزمائش ابتدائی مراحل میں ہے مگر توقع کی جارہی ہے کہ اس کا اطلاق ان علاقوں میں زیادہ ہوگا جہاں واٹس ایپ بہت زیادہ مقبول ہے۔مراحل میں ہے مگر توقع کی جارہی ہے کہ اس کا اطلاق ان علاقوں میں زیادہ ہوگا جہاں واٹس ایپ بہت زیادہ مقبول ہے۔