پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این ائی) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) 32ہزارنوجوانوں کوچھ ماہ دورانیہ کے 44قابل روزگار ٹریڈزمیںمفت تربیت فراہم کرے گی جس کیلئے صوبہ بھر کے منتخب ٹیوٹا اداروں میں دوسرے مرحلے میںکلاسز کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا ،پہلے مرحلے میں 32ہزار نوجوانوں نے کامیابی کے ساتھ فنی مہارت حاصل کر لی ہے۔ٹیوٹا2016-17کے دوران  مجموعی طور پر2لاکھ سے زائدنوجوانوں کو ہنر مند بنائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں قابل روزگارشارٹ کورسز پروگرام کے جائزہ کار اجلاس میںافسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی،ٹیوٹا افسران اخترعباس بھروانہ، عامر عزیز، رائو راشد،اظہر اقبال شاد، مصطفی کمال پاشا ،سرفراز انوار اور دیگر افسران موجود تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے بیروزگار نوجوانوں کو انڈسٹری سے منظور شدہ44قابل روزگار شارٹ کورسز میںمفت تربیت فراہم کی گئی ہے جس میں لڑکوں کیلئے 28، لڑکیوں کیلئے 6 جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے 10کورسز متعارف کروائے گئے ہیں۔ ان تمام تر اقدامات کا مقصد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق بیروزگار نوجوانوں کو قابل روزگار ٹریڈز میںہنر مند بنانا ہے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا نے تمام ڈسٹرکٹ منیجرز کو ہدایات جا ری کر دی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع کی متعلقہ صنعتوںسے رابطہ کر کے مزید نئے کورسز کی نشاندہی کریں تاکہ ان سیکٹرز میںنئے کورسز شروع کر کے بیروزگار نوجوانوںکو تربیت فراہم کی جا سکے ۔صوبہ بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انکو یقینی روزگار کی فراہمی ٹیوٹا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ اپنے خاندان کی معاشی کفالت کر سکیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…