اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان نے وقت گزرنے کے ساتھ ہر شعبے میں ترقی کی اور نئی نئی ایجادات سے اپنی سہولیات کیلئے تخلیق اور جستجو کا سلسلہ جاری رکھا۔آج کی دنیا میں ہر ملک ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے نئی نئی ایجادات کر کے خود کو منوانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
چین نے بہت کم وقت میں اپنی قابلیت کا لوہا دنیا میں منوایا۔چین کے روبوٹ اب صحافت کے میدان میں بھی قدم جمائیں گے۔چین میں روبوٹس جہاں مختلف شعبوں میں قامیاب رہے وہاں ہی اب وہ صحافت کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔ چینی میڈیا کمپنی نے روبوٹ کو بطور روبوٹ ملازمت پر رکھ لیا ہے۔جو چین میں ہونیوالی سالانہ تقریب کی بھی کوریج کریگا۔ا س ربوٹ کا نام ’’اسپائر‘‘ رکھا گیا ہے۔یہ روبوٹ معروف شخصیات کے انٹرویو کرنا اور ہر موضوع کا ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔