کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا آپ کو کیا بڑا نقصان کر رہا ہے ؟ ماہرین نے خطرے سے آگاہ کر دیا ,سوشل میڈیا کا استعمال صارفین پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ صارفین کی صحت اور نفسیات پر سوشل میڈیا کے اثرات کے موضوع پر ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ لوگوں کو سماجی میل ملاپ سے دور
کر رہا ہے۔امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر، فیس بک اور پنٹریسٹ جیسی سماجی رابطوں کیویب سائٹس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں لوگ تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایک دن میں دو گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ایک فرد میں سماج سے الگ تھلگ ہونے کے امکانات دگنے ہو سکتے ہیں۔